سموگ کی پھر انٹری، آلودگی میں لاہور کا دوسرا نمبر
11/13/2023 3:42
لاہور:(سنو نیوز) لاہور میں سموگ کی پھر سے انٹری ہو گئی ہے، بارش کے بعد لاہور کی فضا پھر سے آلودہ ہونے لگی، صبح ہی صبح فضائی آلودگی کے سائے منڈلانے لگے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سے دوسرے نمبرپر آ گیا ہے، ائیر انڈیکس 286 تک پہنچ گیا، گذشتہ دنوں کی بارش نے سموگ کی چھٹی کرادی تھی۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 17 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم بھی سرد ہو گیا ہے۔
ملتان شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت میں کمی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں بارش و ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا تھا جبکہ پنجاب میں سموگ بھی ختم ہو گئی تھی۔ لاہور اور پنجاب میں ہونے والی بارش آٹھ ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی مگر راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارش 80 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی تھی، اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری کے اطراف اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے بعد سے سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موسلادھار بارش، سموگ کا زور ٹوٹ گیا پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور اور بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے جزوی لاک ڈاون بھی لگایا گیا تھا مگر جمعہ کو ہونے والی بارش سے سموگ کے ختم ہونے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاگ ڈائون ختم کر دیا تھا۔ بارش ہونے سے لاہور سمیت پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس بارش کے بعد 450 سے 150 تک آ گیا تھا۔ محکمہ موسمیات پنجاب کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسلم کا کہنا تھا کہ بارش کا یہ سلسلہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹے جبکہ شمالی علاقہ جات میں آئندہ 36 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، پھر بارشوں کا یہ سلسلہ انڈیا اور دیگر ہمسایہ ممالک کی طرف چلا جائے گا۔لاہور میں سموگ کی پھر انٹری
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) November 13, 2023
جزوی لاک ڈاؤن نافذ؟#sunonewshd #smog #Lahore pic.twitter.com/j9IfRvMvwu
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage