پانچ سال سلیکٹڈ راج بھگتا، اب کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں :بلاول بھٹو
مٹھی: (سنو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے پانچ سال سلیکٹڈ راج بھگتا ہے، اب ہمیں کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے آٹھ فروری کے انتخابات میں سرپرائز دینے کا اعلان کیا۔
مٹھی میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی کوششوں سے جیالا وزیراعظم بنے گا۔ کمروں میں بیٹھ کر الیکشن رزلٹ ڈکلیئر کرانے والوں کو عوام جواب دیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کو تحریک انتشار اور ن لیگ کو مہنگائی لیگ قرار دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی قابل ذکرسیاسی مخالف نہیں ہے۔ ہمارا منشورمعاشی مشکلات میں پھنسےپاکستان کونکالنا ہے۔ تھرپارکرکی کارکردگی پر پورےملک سے الیکشن لڑنےکوتیارہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تھر کے پراجیکٹس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ ایک تھرکول بلاک ٹو سے 20ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملے۔ ہماری حکومت نے تھرپارکر کی شکل اور معیشت کو بدلا ہے۔ تھرپارکر پیپلزپارٹی کا بیانیہ، منشور اور کارکردگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک مہنگائی، غربت ہے تب یہی پیپلزپارٹی کا نعرہ اور منشور رہے گا۔ یہ پرانا نعرہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی،کپڑا اور مکان کے نعرے بھی لگائے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت سے پہلے اس ریگستان میں نہ سڑکیں تھیں نہ ایئرپورٹ۔2024ء کے الیکشن میں تھرپارکر پیپلزپارٹی کا منشور اور بیانیہ ہے۔ تھرپارکرکے عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ 8فروری کو اسی جذبے کے ساتھ نکلیں تو جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری الیکشن کمپین باقاعدہ ابھی شروع نہیں ہوئی۔ پاکستان کی کردار کشی کرنے والوں کا جواب تھرپارکر کے عوام ہیں۔بھارتی سرزمین پر سوال کیا کوئی ایک جنرل سیٹ پر اقلیتوں کا نمائندہ دکھا دیں۔ مہیش میلانی جنرل سیٹ پر میرا امیدوار منتخب ہوا۔ بھارت میں جاکر اپنے مہیش میلانی کا ذکر کیا۔ نریندر مودی سرکار اقلیتوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔