پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ
Image

کراچی: (سنو نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ خدشہ ہے کہ دونوں فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوئے ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں فضائی کیبن کریو خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں۔ دونوں فضائی میزبان اسلام آباد سے کینیڈا کی پرواز پی کے 772 سے ٹورنٹو پہنچے تھے۔

کینیڈا سے واپسی پر دونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے۔ پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آئی۔ فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد آفریدی کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد فضائی میزبان بیرون ملک جاکر سلپ ہوچکے ہیں۔ دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی کینیڈا فضائی آپریشن کے حوالےسے وضاحت

ادھر حال ہی میں پی آئی اے کی کینیڈا فضائی آپریشن کے متعلق وضاحت دی ہے کہ پی آئی اے کا پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ اسلام آباد اور لاہور سے ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ چار پروازیں ہفتہ وار روانہ ہوتی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے ٹورنٹو میں پرواز روکے جانے کے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ٹورنٹو ائر پورٹ پر ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ پرواز کی لاہور روانگی میں تاخیر ہوئی،پاکستان اور کینیڈا میں نظام الاوقات کے فرق کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز اپنے مقررہ وقت سے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی،ہینڈلنگ ایجنسی اور فیول کمپنی کے دو لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے ایسی خبروں کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے ادارے سے رجوع کر لینا چاہئے تا کہ حقیقی صورتحال سے آگاہی ہو سکے۔ ایسی خبریں قومی ادارے کی سوکھ اور وقار کو نقصان پہنچاتی ہیں اور مسافروں کا اعتماد بھی متزلزل کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage