پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ قائم
Image

کراچی: (سنو نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ریکارڈ 56 ہزار 523 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 1132 کی تیزی رہی۔

مجموعی طور پر دن بھر 382 کمپنیوں کے شیئرز میں سودے ہوئے اور کاروبار کئے گئے۔ 65 کروڑ شیئرز کی مالیت 22.3 ارب روپے رہی۔ 217 کمپنیوں کےشیئرز اور بھاؤ میں اضافہ ہوا جبکہ 147 میں کمی رہی۔

تفصیل کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ساز سیشن کا آج اختتام ہو گیا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ سو بتیس پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح چھپن ہزار پانچ سو تئیس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم ڈھائی سال کی بلند ترین سطح چھیاسٹھ کروڑ حصص پر پہنچ گیا۔ انویسٹرز نے بائیس ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری۔ ایک سو انتیس ارب روپے کا منافع کمایا۔ دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 52پیسے مہنگا ہو کر دو سو ستاسی روپے پچپن پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافے کے بعد 289 روپے پر جا پہنچی۔ گولڈ مارکیٹ سونا آٹھ روپے مہنگا ہو کر دو لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage