سونے کی قیمت بڑھ گئی
Image

کراچی: (سنو نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق 10 گرام سونا 658 روپے اضافے سے 1 لاکھ 81 ہزار 584 جبکہ عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر بڑھ کر 1960 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

11 نومبر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہو کر 211000 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہو کر 180898 روپے ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اس کے برعکس صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ انٹر نیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان میں فی تولہ گولڈ کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، اس اضافے سے دو لاکھ تیرہ ہزار ایک سو روپے ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ بیاسی ہزار 698 روپے پر چلی گئی تھی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کی بات کی جائے تو گولڈ کی قیمت میں سات ڈالر اضافے کے ساتھ 1 ہزار 975 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔