لاہور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک
Image

لاہور:(سنونیوز) پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف متحرک ،گذشتہ 24گھنٹوں میں اے کیٹگری کے08،بی کیٹگری کے52اشتہاری مجرمان، اے کیٹگری کے13جبکہ بی کیٹگری کے65عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔

سربراہ لاہور پولیس کے مطابق اے کیٹگری کے 09ٹارگٹ آفینڈرز اور بی کیٹگری کے16ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران02کاریں،28موٹر سائیکلیں،01تولہ سونا،05موبائل فونزجبکہ 03لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق اسی طرح قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوںمیں26پسٹلز،02گنز اور 01کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں13کلو سے زائدچرس،20گرام سے زائد آئس اور85لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

سی سی پی اور لاہورکے مطابق24گھنٹوں میں سنگین مقدمات میں ملوث08گینگز کے18ملزمان کوحراست میں لیا گیا،جن کے قبضہ سے24لاکھ 99ہزار سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ لاہورجرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ لاہورپولیس کا اہم فریضہ ہے ۔جرائم پیشہ گروہوں کی سختی سے بیخ کنی کی جائے گی۔

لاہورمیں کار اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا۔ رواں سال کے پہلے 11 ماہ کا پولیس ریکارڈ سنوٹی وی نے حاصل کرلیا ۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران لاہور میں 40 کاریں، 1172 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ مختلف علاقوں سے 53 کمرشل وہیکلز بھی ڈاکو گن پوائنٹ پر لے اڑے۔

سٹی ڈویژن میں 10 کاریں، 212 موٹر سائیکلیں، 8 کمرشل وہیکلز چھینی گئیں۔ کینٹ ڈویژن میں 12 کاریں، 269 موٹر سائیکلیں، 16کمرشل وہیکلز ڈاکو ئوں نے چھین لیں۔لاہورسول لائنز ڈویژن میں 3 کاریں، 75 موٹر سائیکلیں، ایک کمرشل گاڑی چھینی گئی۔ لاہورصدر ڈویژن سے 10 کاریں ، 329 موٹر سائیکلیں، 13 کمرشل وہیکلز چھینی گئیں۔

لاہوراقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3 کاریں، 94 موٹر سائیکلیں، ایک کمرشل گاڑی ڈاکو لے گئے۔ لاہورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 2 کاریں، 193 موٹر سائیکلیں، 14 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں۔

گذشتہ ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 616 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ چور شہر کے مختلف علاقوں میں 14 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ، ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 37 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: سوتیلے باپ کو قتل کرنے والا ملزم احسن گرفتار

ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر 90 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے شہریوں سے 6 موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 78 موٹرسائیکلیں چوری، ایک کار چوری ، 7 دیگر وہیکلز چوری اور متفرق چوری کی 386 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

لاہورمیں ناجائز اسلحہ کے 36، منشیات کے 41 مقدمات درج کیے گئے، آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ نے 2 شتہاری اور 2 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 17 افراد کو لوٹنے کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا ۔ گذشتہ سال 2022ء میں 11 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال اغواء برائے تاوان کی 9 وارداتیں جبکہ گذشتہ سال 2022ء میں 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سال 2023ء میں دیرینہ عداوت، لڑائی جھگڑے اور غیرت سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر خواتین،مردوں اور بچوں سمیت 353 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔رواں سال اقدام قتل کے 835 جبکہ گذشتہ سال 770 واقعات، رواں سال ڈکیتی کے 63 اور گذشتہ سال 2022 میں 79 واقعات رپورٹ ہوئے، رواں سال راہزنی کی 15504 وارداتیں جبکہ گذشتہ سال 12487 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کے مطابق اس سال دیگر وہیکل چوری کی 1852، گذشتہ سال 1452، رواں سال نقب زنی کی 4704، گذشتہ سال 4239، رواں سال متفرق چوری کی 80394، گذشتہ سال 67238، رواں سال مویشی چوری کی 524 جبکہ گذ شتہ سال 2022 میں 520 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage