29 November 2023

Homeانٹرٹینمنٹٹائیگر 3: سلمان خان کی نئی فلم میں کیا خاص ہے؟

ٹائیگر 3: سلمان خان کی نئی فلم میں کیا خاص ہے؟

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیکگر تھری کا پوسٹر

ٹائیگر 3: سلمان خان کی نئی فلم میں کیا خاص ہے؟

ممبئی: (سنو نیوز) بالی ووڈ کے ‘سلطان’ سلمان خان کی فلم ‘ٹائیگر 3’ اتوار کو ہندوؤں کے مقبول ترین تہوار ‘دیوالی’ کے موقع پر ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت کے لحاظ سے یہ سلمان خان کی اب تک کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس فلم نے بھارت میں اپنے پہلے دن 400 ملین بھارتی روپے کمائے جب کہ اس سے قبل سلمان خان کی فلم ‘بھارت’ نے 420 ملین اور پریم رتن دھن پایو نے 400 ملین سے زائد کی کمائی کی تھی۔

مشہور فلمی نقاد اور فلم بزنس کے ماہر ترن ادرش نے اپنے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھا کہ اس فلم کے 271,000 ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جب کہ پیر کو (آج) ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ پہلے سے خریدے جاچکے ہیں۔

سلمان خان اور کترینہ کیف ٹائیگر تھری کے ایک منظر میں

ان کے مطابق یہ فلم خصوصی طور پر رات 12 بجے دکھائی گئی۔ ممبئی میں فلم دیکھنے کا اتنا جوش اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ یش راج فلمز کی چھتری تلے تیار ہونے والی اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے پرڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایات منیش شرما نے دی ہیں۔

اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے بھی کردار ادا کیا تھا۔ اسے 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا دوسراسیکوئنس کہا جارہا ہے۔ فلم میں سلمان خان نے بھارتی جاسوس اور عمران ہاشمی نے پاکستانی ایجنسی کے سربراہ کا کردار ادا کیا ہے۔

ایک اور بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان جنہیں بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے، اس فلم میں ایک چھوٹا سا کردار ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور فلم اسٹار ہریتک روشن بھی میجر کبیر دہلیوال کے کردار میں مہمان کے طور پر نظر آئے۔ ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں بننے والی یہ فلم اتوار کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

عمران ہاشمی ٹائیگر تھری کے ایک منظر میں

اس فلم کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے دھوم مچی ہوئی تھی اور سلمان خان کے مداح اس فلم کا انتظار کر رہے تھے۔ شاہ رخ اور سلمان خان کے مداح ہمیشہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے فٹبال میں میسی اور رونالڈو کے پرستار نظر آتے ہیں۔

فلم ٹائیگر 3 کا ہیش ٹیگ اپنے اعلانات کے ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ روز سے شائقین فلم کی کہانی اور اداکاروں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ سنی شائن نامی صارف نے فلم کے بارے میں سینئر صحافی ابھیسار شرما کی رائے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب بات ایکشن فلموں کی ہو تو کوئی بھی سلمان خان کا مقابلہ نہیں کرسکتا‘۔

ابھیسار شرما کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد ایسی فلم دیکھی کہ ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین سے نظریں نہیں ہٹا۔ کیا یہ فلم پٹھان سے بہتر ہے؟یہ نا صرف پٹھان سے بہتر ہے بلکہ اس سال اب تک سامنے آنے والی تمام ایکشن فلموں سے بھی بہتر ہے۔

کچھ شائقین اسے بہترین جاسوسی کہانی قرار دے رہے ہیں، لیکن کچھ لوگ اسے سلمان خان کی بہترین ایکشن فلم سمجھتے ہیں۔ اس دوران سلمان خان کے مداح سینما کے باہر اور اندر ان کی فلم کا جشن منا رہے ہیں اور ان کی ویڈیوز جاری کی جا رہی ہیں۔

ریتک روشن ٹائیگر تھری کے ایک منظر میں موٹر سائیکل چلا رہے ہیں

سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جنہوں نے فلموں میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ ان دنوں ہندی فلموں کا ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کامیابی کی نئی سطح تصور کیا جا رہا ہے۔ فلم میں صرف سلمان خان کی موجودگی ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جا رہی ہے۔

Share With:
Rate This Article