10 December 2023

Homeپروگرامملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان

سائیکل سوارسرد موسم کے باعث شال اوڑھے ہوئے ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان

لاہور:(سنونیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک اور بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد رہے گا۔ صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر ، ، لاڑکانہ اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے۔

کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ اسکردومنفی03، قلات اورکالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article