فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی فواد چوہدری کی مالی فراڈ کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ سول جج ڈاکٹر سہیل نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ یاد رہے فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/12/02/2024/election-2024/69069/ واضح رہے کہ 4 نومبر 2023 کو فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اگلے روز فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈال کر ہاتھوں میں ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد کچہری پہنچایا گیا تھا، فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ پولیس نے ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ فواد چوہدری نے بطور وفاقی وزیر نوکری کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے تاہم فواد چوہدری نے نوکری کا وعدہ پورا نہ کیا۔ فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی تھی۔ پولیس نے کہا تھا کہ فواد چوہدری نے شہری سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، نوکری کا وعدہ کیا تھا، نوکری نہیں دی گئی، جب پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage