پی ایس ایل سیزن 9: ٹرافی کی تقریب رونمائی
Image
لاہور: (سنونیوز) پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ پی ایس ایل 9کی ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، فرنچائز مالکان، ایچ بی ایل کے نمائندوں اور اسٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اپنے نویں سیزن میں داخل ہو رہا ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے یہ ٹورنامنٹ اچھا رہے گا، ہماری طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ میں نے تاحال پوری طرح سے عہدہ نہیں سنبھالا ہے، مگر ٹیم سے تمام آگاہی لیتا رہتا ہوں، محسن نقوی کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو پی ایس ایل سیزن 9 شیڈول پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو لاہور سے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں 18مارچ کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 9 کے میچز 4 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے 34میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے 11 میچ کراچی میں ہوں گے۔ لاہور اور راولپنڈی 9،9 میچجز کی میزبانی کریں گے۔ جبکہ ملتان اسٹیڈیم میں 5میچز کھیلے جائیں گے۔