بھارت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کےویزا مسائل
Image
بھارت(سنونیوز) انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور انگلش کھلاڑی کے ویزا پر تنازع انگلش کھلاڑی شعیب بشیر کے بعد اسپنر ریحان احمد کے ویزا پر بھی مسائل کھڑے ہوگئے۔ ریحان احمد کو راجکوٹ کے ایئرپورٹ پر کاغذات نامکمل ہونے پر روکا گیا۔ بھاری میڈیا کے مطابق انگلش اسپنرریحان احمد کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا جس کے باعث راجکوٹ ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ تاہم مقامی انتظامیہ کی مداخلت سے دو روز کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کی انتظامیہ کو دوروز کے اندر معاملے کو حل کرنے کاکہا گیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوبارہ سے ویزا پراسیس کرانے کا کہا ہے۔ ریحان احمد سے قبل انگلش کھلاڑی شعیب بشیر نے بھی ویزا مسائل کے باعث تاخیر سے انگلینڈ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم ابوظبی میں دس روز کی بریک کے بعد دوبارہ بھارت آرہی تھی جس وقت ریحان احمد کو روکا گیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا