بھارت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کےویزا مسائل

2/13/2024 9:59
بھارت(سنونیوز) انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک اور انگلش کھلاڑی کے ویزا پر تنازع
انگلش کھلاڑی شعیب بشیر کے بعد اسپنر ریحان احمد کے ویزا پر بھی مسائل کھڑے ہوگئے۔ ریحان احمد کو راجکوٹ کے ایئرپورٹ پر کاغذات نامکمل ہونے پر روکا گیا۔
بھاری میڈیا کے مطابق انگلش اسپنرریحان احمد کے پاس سنگل انٹری ویزا تھا جس کے باعث راجکوٹ ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ تاہم مقامی انتظامیہ کی مداخلت سے دو روز کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔
انگلینڈ ٹیم کی انتظامیہ کو دوروز کے اندر معاملے کو حل کرنے کاکہا گیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو دوبارہ سے ویزا پراسیس کرانے کا کہا ہے۔
ریحان احمد سے قبل انگلش کھلاڑی شعیب بشیر نے بھی ویزا مسائل کے باعث تاخیر سے انگلینڈ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم ابوظبی میں دس روز کی بریک کے بعد دوبارہ بھارت آرہی تھی جس وقت ریحان احمد کو روکا گیا۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage