نگران حکومت آئی ایم ایف کو رام کرنے میں ناکام
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت آئی ایم ایف کو رام کرنے میں ناکام ہوگئی۔ آئی ایم ایف نے صنعتی شعبے کیلئے بجلی ٹیرف کم کرنے کا پلان مسترد کر دیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرض میں کمی کے پلان پر بھی عدم اعتماد کر دیا۔ صنعتی شعبے کے ٹیرف میں کمی کی تجویز سے غریب گھریلو صارفین کا بوجھ بڑھے گا۔ مذاکرات میں پاور ڈویژن حکومتی ڈسکوز کی استعداد میں بہتری اور بجلی چوری روکنے کا مستند پلان پیش نہ کرسکا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/12/02/2024/business/69024/ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق حکومت مخصوص شعبوں کو ریلیف دینے کی بجائے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ حکومت ڈسکوز کی انتظامیہ نجی شعبے کے حوالے کرنے کی شرائط پر عملدرآمد کرے۔ بجلی کے ٹیرف میں کمی کیلئے ضروری اصلاحات پر عملدرآمد کیا جائے۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی گورننس میں بہتری اور بجلی چوری روک کر ٹیرف کم کیا جائے۔ پاور سیکٹر کی بحالی پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔ نگران وزیر خزانہ اور وزیر توانائی پاور ڈویژن کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ حکومت نے صنعتی شعبے کیلئے ٹیرف 14 سینٹس سے کم کر کے 9 سینٹس کرنے کی تجویز تیار کی تھی۔ تجویز کے تحت صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے گھریلو صارفین پر 450 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے جانے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage