دادو سے نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی انتقال کرگئے
Image
کراچی: (سنونیوز) دادو کے حلقہ پی ایس 80 سے پیپلزپارٹی کے منتخب ہونے والے ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کینسر کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ عبدالعزیز جونیجو 7 دسمبر 1961 کو پیدا ہوئے اور این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ عبدالعزیز جونیجو پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر دادو کے حلقہ پی ایس 80 سے منتخب ہوئے تھے لیکن کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جس کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔ عبدالعزیز جونیجو اپنی بیماری کے باعث انتخابی مہم بھی نہیں چلا سکے تھے۔ یاد رہے عام انتخابات 2024 میں عبدالعزیزجونیجو نے 52 ہزار 131 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل عبدالعزیز جونیجو2016 اور 2018 میں بھی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوچکے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage