محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

1/13/2024 4:11
اسلام آباد: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد، مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر دھند متوقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد/ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر ، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/06/01/2024/pakistan/63156/
اس کے علاوہ چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں شدید سرد جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر،لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ کشمیر میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage