لاہور میں سونے کے تاجر کیساتھ ڈکیتی کی بڑی واردات
Image

لاہور:(سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سونے کے تاجر کے ساتھ سال 2024ء کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے۔

لاہور کے علاقہ گوالمنڈی کی حدود میں اڑھائی کروڑ روپے کی واردات ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی واردات کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں درج کر لیاگیا ہے۔ مقدمہ تاجر عبدالرزاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو ڈیڑھ کلو سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ خریدار اوکاڑہ سے لاہور سونا خریدنے کے لئے آئے اور گاڑی میو ہسپتال پارکنگ میں کھڑی کی، رکشا کروا کر شاہ عالم مارکیٹ پہنچےا ور سونا خرید ا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کسی کو شک نہ گزرے، اسی لئے سونا ٹفن میں رکھا اور رکشا کروا کر وہاں سے آ گئے۔ اسی دوران 2 ملزمان نے میو ہسپتال کے اندر آکر سونا لوٹا اور فرار ہو گئے۔ لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/01/2024/latest/63930/

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور میںگذشتہ سال ڈکیتی مزاحمت پر 23شہری قتل،162زخمی ہوئے، جبکہ پنجاب بھر میں ڈکیتی مزاحمت پر 291افراد قتل ،1728زخمی ہوئے۔

ڈکیتی مزاحمت پر فیصل آباد میں سب سے زیاد ہ 34شہری جبکہ ملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر 24 اور بہاولپور ریجن میں 6شہری قتل ہوئے۔ پنجاب بھر میں 2024 ء میں پہلی بار مقدمات 11لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

پولیس لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات کو ٹریس کرنے میں ناکام رہی۔پولیس نے 2لاکھ 15 ہزار سے زائد مقدمات عدم پتہ اور خارج کر دئیے، سب سے زیادہ لاہور میں 1لاکھ سےزائد مقدمات عدم وخارج کئے گئے۔

دوسری جانب پولیس ملازمین کیلئے 2ارب سے زائد کی ویلفیئر ،16کروڑ کے انعامات دئیے گئے۔ تھانوں کی اپ گریڈیشن کے باوجود پولیس ڈاکوؤں کو گرفتار نہ کر سکی۔