Homeتازہ ترینروہت شرما کی آؤٹ ہونے پر شبمن گل پر چیخنے کی ویڈیو وائرل

روہت شرما کی آؤٹ ہونے پر شبمن گل پر چیخنے کی ویڈیو وائرل

روہت شرما

روہت شرما کی آؤٹ ہونے پر شبمن گل پر چیخنے کی ویڈیو وائرل

موہالی:(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صفر پر رن آؤٹ ہونا بالکل پسند نہ آیا جس کے بعد ان کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گیارہ جنوری کو موہالی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے آئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر رن آؤٹ ہو کر واپس جانا پڑا، انہیں ابراہیم زادران نے پویلین لوٹایا۔


روہت شرما نے دوسری گیند پر شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود شُبمن گِل نے بالکل بھی دلچسپی نہ دکھائی اور وہیں کھڑے رہے جب کہ اس دوران روہت شرما دوڑتے ہوئے خود ہی دوسرے اینڈ پر پہنچ گئے اور یوں افغان ٹیم کو بہت ہی آسان طریقے سے انہیں رن آؤٹ کرنے کا موقع مل گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان سپر لیگ 9 کے شیڈول کا اعلان

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آؤٹ ہونے پر سخت غصے میں اور ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے واپس جاتے ہوئے شُبمن گِل کو سخت لہجے میں اشارہ بھی کیا اور ان پر چیخ پڑے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو موہالی میں کھیلے گئے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

اس جیت میں ہندوستانی بلے باز شیوم دوبے (60 رنز) اور بولر اکشر پٹیل (دو وکٹ) نے اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 158 رنز بنائے تھے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں کی فارم کو دیکھتے ہوئے 159 رنز کا ہدف زیادہ مشکل نہیں تھا لیکن ہندوستانی ٹیم نے یہ ہدف 2.3 اوور (15 گیندوں) میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارت کو شروع میں ہی بڑا دھچکا لگا جب کپتان روہت شرما صفر پر رن ​​آؤٹ ہو گئے لیکن ہندوستانی ٹیم 14 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا چکی تھی۔

شبمن گل 12 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، تلک ورما نے 22 گیندوں پر 26 رنز بنائے، جیتیش شرما نے 20 گیندوں پر 31 رنز بنائے جب کہ رنکو سنگھ 9 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹ گئے۔

ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں انہوں نے دو چھکے اور پانچ چوکے لگائے، دوسرا میچ 14 جنوری کل اندور میں کھیلا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article