پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
Image

ملتان: (سنو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 221 سے سابق ممبر ضلع کونسل و ناظم میاں عرفان اقبال مڑل کی ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے دستبرداری کا اعلا ن کیا۔

میاں عرفان اقبال مڑل نے آئندہ الیکشن میں سید عبدالقادر گیلانی اور میاں کامران عبداللہ مڑل اور رانا طاہر شبیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام نے بٹگرام سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔ نواب زادہ ولی محمد سابق ایم پی اے ن لیگ سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ نوابزادہ ولی محمد نے ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

نوابزادہ ولی محمد کتاب کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ نوابزادہ ولی محمد بٹگرام سے پی کے 35 سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے۔ نواب زادہ ولی محمد کو آج ن لیگ نے پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا۔