انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے وقت 12 بجے تک بڑھا دیا گیا
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد: (سنو نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے مقررہ وقت ساڑھے 11 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مقررہ وقت میں اضافہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 5 مرتبہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا وقت بڑھایا۔ شیڈول کے مطابق پہلے ٹکٹ جمع کروانے کا وقت شام 4 بجے تھا۔ پہلی مرتبہ وقت بڑھا کر رات 7 بجے تک کردیا گیادوسری مرتبہ ٹکٹ جمع کروانے کا وقت رات 9 بجے کیا گیا۔ تیسری مرتبہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث وقت رات 10:30 کیا گیاچوتھی مرتبہ ٹکٹ جمع کروانے کا وقت 11 بجے تک کردیا گیاپانچویں مرتبہ وقت بڑھا کر 11:30 کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ امیدوار آج شام 7 بجے تک ریٹرننگ افسران (آر اوز) سے انتخابی نشانات الاٹ کروا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ٹکٹ جمع کرانےکا وقت بڑھانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھا تھا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو ٹکٹ آر اوز کو جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی ٹکٹ جمع کرانےکے لیے وقت بڑھایا جا تاکہ تمام امیدوار اپنے پارٹی ٹکٹ جمع کروا سکیں۔