پیٹرول 40 روپے سستا
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی فریاد سنتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی ہے۔

40 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ عوام کو اب آئندہ 15 روز تک نئے ریٹ پر پیٹرول ملے گا۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2023ء کو نگران حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 22 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹی فیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے ہوگی۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکیشن

یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 323 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 11روپے فی لیٹر سستا کر کے نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام سے بھی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملی۔ پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ بڑی کمی

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage