Homeپاکستانملک میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک میں موسم

ملک میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور:(سنو نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری، گلیات میں سرد رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ،لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اور خشک رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر ،گھوٹگی ، لاڑکانہ ، کشمور اور گردوانوح میں دھند کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 03 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ بارشوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں بارش و ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے جبکہ پنجاب میں سموگ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گذشتہ دونوں لاہور اور پنجاب میں رات گئے بارش ہوئی جو آٹھ ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی مگر راولپنڈی، اسلام آباد اور گردو نواح کے ساتھ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارش 80 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری کے اطراف اور شمالی علاقہ جات میں بارش کے بعد سے سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور اور بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے جزوی لاک ڈاون کا پہلا دن ہے لیکن بارش ہونے سے لاہور سمیت پنجاب میں ایئر کوالٹی انڈیکس بارش کے بعد 450 سے 150 تک دیکھنے میں آیا۔

محکمہ موسمیات پنجاب کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اسلم نے کہا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے سے نہ صرف موسم سرد ہوگیا ہے بلکہ سموگ کا زور بھی ٹوٹ چکا ہے، بارش کا یہ سلسلہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹے جبکہ شمالی علاقہ جات میں آئندہ 36 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، پھر بارشوں کا یہ سلسلہ انڈیا اور دیگر ہمسایہ ممالک کی طرف چلا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article
Tags