انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار
Image

لاہور: (سنو نیوز) ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو اٹلی سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ابرار حسین کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم قتل کی دفعات کے تحت گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول روم کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اللہ دتہ اور اس کے ساتھی جاوید محمد اور رب نواز شامل ہیں

دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے اللہ دتہ ڈکیت گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اللہ دتہ اور اس کے ساتھی جاوید محمد اور رب نواز شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 10موبائل فونز، 6 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ آتشیں برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان گن پوائنٹ پر گلیوں اور شاہراہوں پر شہریوں کو وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلے باپ کو قتل کرنے والا ملزم احسن گرفتار

ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage