ڈیفنس: ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق
Image
لاہور:(سنو نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز سیون میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مرنے والوں میں 2 بچیاں اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تیز رفتاری ، غفلت ، لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا، پولیس نے ملزم افنان شفقت کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء پوسٹ مارٹم نہ کروانا چاہتے ہوں تو مجسٹریٹ سے اجازت طلب کرنا ہوتی ہے، ورثاء کے فیصلے کے مطابق میتیں حوالے کردی جائیں گی، پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کا ملزم افنان کم عمر ڈرائیور ہے، حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ، عنابیہ، حذیفہ، محمد حسین، سجاد، عائشہ شامل ہیں، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شاداب کالونی کے رہائشی تھے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ سنو نیوز کے نمائندے کے مطابق شاداب کالونی کے رہائشی محمد رفاقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیٹی کے سسرال مایو کا جوڑا دینے ڈیفنس گئے جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ان کے خاندان کے چھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ غم سے نڈھال محمد رفاقت نے بتایا کہ ان کے گھر والے دوسری گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک سے انڈر ایج لڑکے نے تیز رفتار گاڑی سے تصادم کیا جسکے نتیجے میں اس کی بیوی، بہو، بیٹا ،داماد، تین سالہ نواسی اور چار ماہ کا پوتا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ محمد رفاقت نے حکام بالا سے اپیل کی کہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، کیس ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محمد رفاقت کی بیٹی کی شادی 25 نومبر کو طے پائی تھی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage