
بنگلور: (سنو نیوز) ورلڈ کپ 2023ء کے 45ویں میچ میں انڈیا نے نیدرلینڈ کو 160 رنز سے شکست دیدی ہے۔ انڈیا نے نیدرلینڈ کو جیت کیلئے 411 رنز کا ہدف دیا تھا۔
411 رنز کے ہدف کےتعاقب میں نیدرلینڈ کی پوری ٹیم 47 اعشاریہ 5 اوورز میں 250 رنز ہی بنا سکی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے ویزلی بریسی 4، میکس اوڈیوڈ 30، کولن ایکرمین 35، سیبرینڈ 45، کپتان سکاٹ ایڈورڈز 17، بیس ڈی لیڈی 12، تیجا 54، لوگان 16 جبکہ رولیف نے بھی 16 رنز ہی بنائے۔
انڈیا کی جانب سے جسپریت بمرا، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ورلڈ کپ 2023 ء میں روہت شرما کی فوج نے لگاتار 9 میچز جیت کر لیگ راؤنڈ ختم کر دیا ہے۔ ورلڈ کپ 2023ء میں اب تک کوئی بھی ٹیم ہندوستان کو شکست نہیں دے سکی ہے۔ بھارت نے ورلڈ کپ 2023 میں اب تک آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا اور ہالینڈ کو شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا کو اب 15 نومبر کو ورلڈ کپ 2023 ء کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہے۔
India vs Netherlands Live Score Updates - Cricket World Cup 2023
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 410 رن بنائے اور نیدرلینڈ کو 411 رن کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے نیدرلینڈ کے گیند بازوں کی خوب دھلائی کی۔
ہندوستان کے لیے شریاس ایئر نے اپنی چوتھی ون ڈے سنچری بناتے ہوئے 94 گیندوں میں 128 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول نے 102 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے 61 رنز بنائے، شبمن گل نے 51 رنز بنائے اور ویرات کوہلی نے بھی اتنے ہی رنز بنائے۔ 411 رنز کے ہدف کے جواب میں ہالینڈ کی ٹیم 250 رنز تک محدود رہی اور بھارت نے میچ جیت لیا۔
شریاس آئیر، کے ایل راہول نے تباہی مچا دی:
کے ایل راہول (102 رنز، 64 گیندوں) ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان کی اور شریاس ایر کی (128 ناٹ آؤٹ، 94 گیندوں) کی سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے نیدرلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں پر 410 رنز بنائے۔ ائیر اور راہول نے چوتھی وکٹ کے لیے 208 رنز کی شراکت قائم کی۔ ان دونوں کے علاوہ کپتان روہت شرما (61 رنز)، شبمن گل (51 رنز) اور ویرات کوہلی (51 رنز) کی نصف سنچری اننگز نے بھی حصہ لیا۔
انڈیا نے 410 رنز بنائے:
ہندوستانی ٹیم نے آخری 10 اوورز میں 122 رنز جوڑے جس سے وہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے بعد ٹورنامنٹ میں 400 سے زیادہ رنز بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ یہ ائیر کی چوتھی ون ڈے سنچری اور ورلڈ کپ میں پہلی سنچری ہے۔ وہ اس وقت کریز پر آئے جب گل اور روہت پہلی وکٹ کے لیے 71 گیندوں میں 100 رنز بنا چکے تھے اور ہندوستان بڑا اسکور بنانے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس 28 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اور راہول کو ایک اچھا ساتھی ملا۔
شیریاس آئیر کی بیٹنگ کی سب سے بڑی کشش ان کا خطرے سے بچنا تھا۔ وہ عام طور پر اسپن کو اچھا کھیلتے ہیں، لیکن بائیں ہاتھ کے گیند بازوں کے خلاف اس کی کمزوری نظر آتی ہے، جو اس کے اسٹرائیک ریٹ سے واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
ویرات کوہلی کی 50ویں ون ڈے سنچری اسکور نہیں ہو سکی:
شائقین کو توقع تھی کہ ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی 50ویں سنچری اسکور کریں گے لیکن وہ 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے اس میچ میں داخل ہوئی تھی۔
روہت نے 14000 رنز مکمل کر لیے:
روہت شرما نے اس میچ کے تیسرے ہی اوور میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اوپنر 14000 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے وریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر ہندوستان کے لیے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اس میچ میں روہت شرما نے 12 رنز بنانے کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔

404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage