3 December 2023

Homeتازہ ترینن لیگ کا الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنیکا فیصلہ

ن لیگ کا الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنیکا فیصلہ

مسلم لیگ ن

ن لیگ کا الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنیکا فیصلہ

لاہور:(سنو نیوز) مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں، مسلم لیگ ن نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا ہے۔

سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے، سروے میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے میں ووٹروں نے نواز شریف کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیا۔

سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا ہے۔

چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر۔ نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر رہنماوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا گیا، آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے گا، نواز شریف نے پنجاب کے ہر حلقے سے مظبوط ساکھ کے حامل سیاستدانوں کو شامل کرنے کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کو سونپ دیا ہے۔

ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو، مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کے حصول کو اولین ہدف قرار دے دیا۔

یہ بھی پرھیں: نواز شریف کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائینگے

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں جیتنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، سروے کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ پنجاب سے حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

سروے کے نتائج کے بعد نوازشریف نے دو تہائی اکثریت کے حصول کے لیے پارٹی رہنماؤں کو ملک کی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی اتحاد بنانے کی ہدایت دی ہے، قائد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا ایک وفد کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دورے کے دوران نیا انتخابی اتحاد بنانے میں مصروف ہیں۔

Share With:
Rate This Article