ہندوستانی ہیکرز کے قطر پر سائبر حملے
11/12/2023 7:04
لاہور:(سنو نیوز) ہندوستانی ہیکرز سائبر حملے کر کے دوسرے ممالک کی حساس معلومات کو اپنے مذموم ارادوں کے لئے استعمال کرنے لگا ہے، کینیڈا قطر سمیت دیگر ممالک بھی اس کی زد میں ہیں۔
حال ہی میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر قطر نے بھارتی بحریہ کے افسران کو سزائے موت بھی سنائی ہے، ہندوستانی ہیکرز نے بحریہ کے سابق افسران کی سزائے موت کا بدلہ لینے کے لیے قطر پر سائبر حملے شروع کر دیئے ہیں۔
قطر کے سرکاری پورٹل پر ہندوستان کا سائبر حملہ دو گھنٹے تک جاری رہا، قطر نے ہندوستانی ہیکرز پر اپنی غیر مجاز سرور تک رسائی، لیک کریڈینشل ڈیٹا، ویب سائٹس کو خراب کرنے جیسے حملوں کا بھی الزام بھی لگایا ہے ۔
ریڈٹ کے مطابق ہیکرز کے اجتماعی انڈین سائبر فورس نے قطر کے اہم سرکاری ای کامرس سسٹمز پر ایک جدید ترین سائبر حملہ بھی کیا ہے، اس سے قبل اسی ہیکر گروپ نے کینیڈا کی سرکاری ویب سائٹس اور فلسطینی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
ہندوستانی ہیکرز انتہائی غیر قانونی عمل سرانجام دے رہے ہیں، کیا دوسرے ملک کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہندوستانی ہیکرز اور منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بین الاقوامی قوانین کے تحت مکمل پابندی نہیں عائد ہونی چاہئے؟۔
دوسری جانب کینیڈا کے شہر ایڈمونٹون میں دن دیہاڑے بھارتی نژاد سکھ شہری کو نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر کے بیٹے سمیت قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حالات کشیدہ، باغیوں نے پولیس سے جدید ہتھیار چھین لئے
قتل ہونے والے سکھ شہری کی شناخت 41 سالہ ہرپریت سنگھ اپل کے نام سے ہوئی ہے، ہرپریت سنگھ اپل کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے بیٹے اور اس کے دوست کے ہمراہ موجود تھا۔
قاتلانہ حملے میں بیٹے کا دوست محفوظ رہا، ایڈمونٹون پولیس نے سکھ شہری کے 11 سالہ بیٹے کی شناخت ظاہر نہیں کی، مقتولین پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں خالصتان کے اہم رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے، دونوں ممالک اپنے سفیر بھی واپس بلا چکے ہیں، سکھ کمیونٹی میں بھی کینیڈا میں سرعام سکھوں کے قتل پر غم اور غصہ پایا جاتا ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage