3 December 2023

Homeتازہ تریننواز شریف کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائینگے

نواز شریف کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائینگے

پنجاب حکومت نے قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر دی

نواز شریف کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائینگے

لاہور :(سنو نیوز) ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کل بلوچستان کے دورہ پر کوئٹہ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے دورہ بلوچستان کے دوران 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی کھلاڑی مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں گے۔

مسلم لیگ ن بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا بھی اعلان کرے گی، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قائد نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی، دونوں جماعتوں کے وفود کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، رہنمائوں کے مابین گرم جوشی بھی دیکھنے کو ملی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے باہمی اختلافی نکات کو بھلا کر نئے سرے سے سیاسی رشتے استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور دیگر جماعتوں کے ساتھ رواداری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق رائے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

سندھ کی سطح پر بڑا انتخابی اتحاد بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے تجویز دی کہ سندھ کی قوم پرست اور دیگر سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کو سندھ میں انتخابی اتحاد بنانے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان دیگر جماعتوں سے ابتدائی روابط کر کے مسلم لیگ ن کو آگاہ کرے گی، پھر مسلم لیگ ن کی قیادت ان جماعتوں کی قیادت سے روابط کر کے معاملات آگے بڑھائے گی۔ بعد ازاں نواز شریف دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد قائم کرنے کے تمام تر معاملات کی منظوری دینگے۔

Share With:
Rate This Article