پاکستان ورلڈ کپ سے باہر، رمیز راجا بورڈ پر برس پڑے
11/12/2023 4:37
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، نامور تبصرہ نگار اور وائس پریزیڈنٹ سنو نیوز رمیز راجا نے پروگرام سپورٹس آن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بُری فارمنس اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ عجیب و غریب فیصلے کررہی ہے، کپتان تبدیل کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑا کام کردیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب نئی گیند پر آپ آؤٹ نہیں کریں گے، مہنگے سے مہنگے باؤلر بنتے جائیں گے تو بابر اعظم کیا خاک کپتانی کرے گا؟، اب کرکٹرز کا ایک مجمع لگ جائے گا جس میں سوال پوچھیں گے کہ کرکٹ کیسے ٹھیک کریں؟ ۔
انہوں نے کہا کہ ان کا یہی کام ہے کہ کپتان اور کوچنگ سٹاف بدل دیں اور سمجھیں کہ بہت بڑا کام کردیا ہے اور اب سب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی، لیکن یہ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں، جب تک کرکٹ کے ساتھ عشق اور جذبہ نہیں ہے، پاکستان کرکٹ کی ایک انچ ٹھیک نہیں ہوسکتی۔
رمیز راجا نے کچھ روز قبل بابراعظم اور پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک کرنے سے متعلق رمیز راجہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خبریں لیک کرتے ہیں اور کچھ صحافیوں کو فیورٹ بناتے ہیں وہ پاکستان کرکٹ کو بدنام کر رہے ہیں، اب یہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پورا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے لیکن سب سے پہلے کرکٹ بورڈ کو ٹھیک ہونا چاہیے جو عجیب و غریب فیصلے کررہے ہیں، آپ ایسے لوگوں کو کرکٹ بورڈ کا چارج نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہو گیا تھا، انگلینڈ نے آخری میچ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا، 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔
خراب بائولنگ کے بعد خراب بلے بازی نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر تمام کردیا، عبداللہ شفیق اور فخر زمان میدان میں اترے لیکن بالترتیب صفر اور ایک رن بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے تھے۔
کپتان بابراعظم نے بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے مداحوں اور شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا ہے، انہوں نے صرف 38 رن بنائے اور آئوٹ ہو گئے، ایٹکنسن کی گیند پرعادل راشد نے ان کا کیچ لیا، دیگر بلے بازوں میں محمد رضوان 36، سعود شکیل 29 جبکہ اغاز سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہوا، انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے، انگلش ٹیم کی جانب سے بین سٹوکس کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 76 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage