لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور سابق گلوکار جواد احمد کے والد کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم پیشے کے اعتبار سے درس وتدریس سے وابستہ تھے۔ اس بات کی اطلاع جواد احمد کی جانب سے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دی گئی۔
جواد احمد نے بتایا کہ میرے والد محترم پروفیسر توقیر احمد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ تاہم ان کا انتقال کیسے ہوا؟ کیا وہ بیمار تھے؟ اس حوالے سے جواد احمد نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
خیال رہے کہ مرحوم توقیر احمد درس وتدریس سے وابستہ تھے۔ انہوں نے کئی سال گورنمنٹ کالج لاہور میں بطور پروفیسر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ جواد احمد کے والد کے انتقال پر ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات اظہار افسوس کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ جواد احمد کا شمارپاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے جدید میوزک پاکستان میں متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ وہ کافی عرصہ ایک بینڈ کیساتھ وابستہ رہے لیکن بعد ازاں اپنی ایک علیحدہ پہچان بنائی۔
جواد احمد کے نغمے اور گیت آج بھی نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے انہوں نے مقبول گیت ’تم جیتو یا ہارو بنایا جو آج بھی سنا جاتا ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں اللہ میرے دل کے اندر ، ہمیں تم سے پیار ہے۔ یہی تو اپنا ہے پن اور بن تیرے قابل ذکر ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage