معروف بھارتی اداکار فالج کا شکار
Image

کلکتہ:(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج کا شکار ۔مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار کو 10 فروری کی صبح سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضاء میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کے دماغ کا ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ متھن چکرورتی کو دماغ کا فالج ہوا ہے جس کے بعد اُن کا علاج جاری ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر ز کاکہنا ہے کہ متھن چکرورتی مکمل طور پر ہوش میں ہیں، اُن کی صحت میں پہلے سے بہتری آئی ہے، اُنہیں طاقت کے لیے ڈرپس لگائی جارہی ہیں اور ساتھ ہی نرم غذا بھی دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ متھن چکرورتی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے پہلے اُن کا مزید طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ اداکار کو گھر جانے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دوسری جانب متھن چکرورتی کی اسپتال سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ سکانتا مجمدار اداکار سے ملاقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک اُن کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/10/02/2024/entertainment/68910/

گذشتہ دنوں بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سےاظہار محبت کرتے ہوئے زندگی میں ایک بار اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک پروگرام میں شریک تھیں ،پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ریم شیخ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا ہو تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے وہاج علی کا نام لیا۔

ریم شیخ نے کہا کہ میں وہاج علی کا دفاع کروں گی اور میں اس کیس میں وہاج علی سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان جاؤں گی یا پھر وہ مجھ سے ملنے بھارت آئیں گے،بھارتی اداکارہ نےکہا وہ وہاج علی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُن کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ زندگی میں ایک وہاج علی سے ملاقات کریں۔

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔