اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے سائے
Image

کراچی :(ویب ڈیسک )عام انتخابات کے بعد نئے ہفتے کے پہلے دن بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سرمایہ کاروں کے میں شدید تذبذب کے باعث بینچ مارک انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زیادہ کی کمی دکھائی دی تھی۔ آئی تھی۔ پیر کو صبح کے سیشن کے دوران بینچ مارک انڈیکس میں مزید ایک ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو صبح کے سیشن میں 1356.22 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ مجموعی طور پر 2.12 فیصد کی کمی سے بینچ مارک انڈیکس 61587.52 کی سطح پر آگیا۔

ایک رپورٹ میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے لازم ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق معاملات واضح ہوں، وزیر اعظم کے انتخابات کے حوالے سے ابہام زیادہ دن نہ رہے اور یہ بھی واضح ہو جانا چاہیے کہ نئی حکومت کی معاشی ٹیم کن لوگوں پر مشتمل ہوگی۔

عام انتخابات کے غیر حتمی سرکاری نتائج کی روشنی میں قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار سب سے بڑے گروپ کی شکل میں سامنے آئے ہیں جبکہ باضابطہ سب سے بڑی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن ہے۔ نشستوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے نواز شریف کا نام لیا جاتا رہا ہے۔ یہ تاثر بھی عام رہا ہے کہ نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ کی تائید و حمایت حاصل رہی ہے۔

عام انتخابات کے نتائج نے معیشتی امور کو مزید الجھادیا ہے۔ نئی حکومت کو چارج لیتے ہی بین الاقوامی مالیاتی سے بھی نپٹنا ہوگا۔ اگر وفاق میں بننے والی حکومت کمزور رہی تو معیشت کو دوبارہ ٹریک پر ڈالنا آسان نہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/01/02/2024/latest/67577/

دوسری جانب ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمی،مجموعی ذخائر کا حجم 13 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر 17 کروڑ25 لاکھ ڈالر کم ہو گئے، اسٹیٹ بینک کے پاس 8 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اس کے برعکس بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 76 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔بینکوں کے پاس اب 5 ارب 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

دوسری جانب الیکشن سے ایک دن پہلے اسٹاک مارکیٹ نے چونسٹھ ہزار کی حد عبور کر لی،، عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت سے سرمایہ کاروں نے توقعات وابستہ کر لیں،، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 144 پر بند ہوا۔

مارکیٹ پورے سیشن میں گرین زون میں رہی،، حصص بازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے، 32 کروڑ 76 لاکھ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 34 ارب روپے منافع کمایا، مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 361 ارب روپے پر پہنچ گئی۔