ہنی سنگھ سے ملاقات، مہوش حیات پر شدید تنقید
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی ایکٹریس مہوش حیات کی انڈین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کیساتھ ملاقات کی فوٹوزسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انڈین گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے کچھ روز پہلے اداکارہ مہوش حیات کیساتھ ملاقات کی فوٹو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کو" زندہ دل" قرار دیا تھا۔اس تصویر میں دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب نظر آ رہے ہیں ۔ اس فوٹو میںمہوش حیات مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے فوٹو شیئر کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ وائرل ہوئی پاکستانی صارفین نے اداکارہ مہوش حیات کو کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہانیہ عامرانڈین گلوکار بادشاہ سے ملیںاور اب یہ یو یو ہنی سنگھ کیساتھ ملنے بیٹھ گئی ہیں۔

کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر کمنٹ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایکٹریس انڈیا کے ہندو اداکاروںکیساتھ ملاقات کرنے اور فوٹوز کھچوانے پر خوشی محسوس کرتی ہیں۔کچھ نےلکھا کہ ہو سکتا ہے کہ مہوش حیات نے ہانیہ عامر سے متاثر ہوکر انڈین گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ فوٹو بنوائی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/03/12/2023/entertainment/57589/

یو یو ہنی سنگھ کیساتھ فوٹو وائرل ہونے کے بعد ایک صارف نے اداکارہ مہوش حیات سےپوچھا کہ کیا وہ بھارتی کسی پراجیکٹ میں کام کر رہی ہیں؟ اس پر مہوش حیات نے کہا کہ وہ اس سوال کا جوابہنی سنگھ سے ہی پوچھیں ۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر 2023ء میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے دبئی میں سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھیں۔ ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر بادشاہ اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دونوں کسی ریستوران میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں جبکہ بھارتی گلوکار اُن کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

دوسری ویڈیو میں وہ بادشاہ کے ہمراہ گاڑی میں موجود ہیں اور گلوکاری کرکے خوب ہنسی مذاق کررہی ہیں جبکہ ایک گروپ فوٹو میں ہانیہ اور بادشاہ کے ہمراہ بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کی وائرل ویڈیو ز اور تصاویر بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں شروع کردی گئیں کہ یہ دونوں شوبز شخصیات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ مختلف بھارتی ویب سائٹس پر ہانیہ عامر اور بادشاہ کی تصاویر کے ساتھ یہ سوال اُٹھایا جارہا ہے کہ کیا ہانیہ عامر اور بادشاہ صرف دوست ہیں؟ یا پھر اُن کی دوستی محبت کے رشتے میں بدل گئی ہے؟

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage