3 December 2023

Homeکھیلکرکٹورلڈ کپ میں خوبصورت اینکر کے چرچے

ورلڈ کپ میں خوبصورت اینکر کے چرچے

ورلڈ کپ میں خوبصورت اینکر کے چرچے

ورلڈ کپ میں خوبصورت اینکر کے چرچے

کولکتہ: (سنو نیوز) بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء میں ان دنوں ایک خوبصورت اینکر کے بڑے چرچے ہیں۔ مایانتی لینگر نے اپنا زیادہ تر بچپن امریکا میں گزارا جہاں ان کی پرورش سخت ماحول میں ہوئی، ان کی والدہ اسکول ٹیچر تھیں۔

تفصیل کے مطابق اسٹار سپورٹس کی مشہور ٹی وی اینکر مایانتی لینگر نے ورلڈ کپ 2023 ء میں اپنی زبردست میزبانی سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ اس کے علاوہ میانتی لینگر کی خوبصورتی کے بھی سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

مایانتی لینگر سرخ لباس پہنے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں

خیال رہے کہ ٹی وی اینکر مایانتی لینگر بی سی سی آئی کے موجودہ صدر راجر بنی کی بہو اور سابق کرکٹر اسٹورٹ بنی کی اہلیہ ہیں۔ اسٹورٹ بنی سابق بھارتی کرکٹر راجر بنی کے بیٹے ہیں۔ اسٹورٹ بنی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر بھی رہ چکے ہیں۔ مایانتی کے سسر اور اسٹورٹ بنی کے والد راجر بنی 1983 ء ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

مایانتی لینگر نے دہلی یونیورسٹی کے ہندو کالج سے بی اے (آنرز) مکمل کیا۔ مایانتی کو بچپن سے ہی فٹ بال کھیلنا پسند تھا اور اسے اسکول کی سطح پر کھیلا اور دہلی میں اس کی تربیت بھی لی۔

رمیز راجا اور عاقب جاوید

Share With:
Rate This Article