اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Image
لاہور: (سنو نیوز) اسد عمر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں، ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دوبار منتخب کیا، اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی، اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage