29 November 2023

Homeپاکستانپیپلزپارٹی اگلی حکومت میں نہیں ہوگی:مصطفیٰ نواز

پیپلزپارٹی اگلی حکومت میں نہیں ہوگی:مصطفیٰ نواز

سینئرسیاست دان مصطفیٰ نوازکھوکھر کی پروگرام برعکس رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو

پیپلزپارٹی اگلی حکومت میں نہیں ہوگی:مصطفیٰ نواز

لاہور: (سنو نیوز) مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اگلی حکومت میں نہیں ہوگی، سندھ میں بھی حکومت بنانے کیلئے اتحادی کی ضرورت پڑے گی۔

سینئرسیاست دان مصطفیٰ نوازکھوکھر نے پروگرام برعکس رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پارٹی کے بجائے لوگ پیپلزپارٹی میں جاتے تو کیا پھر بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کا شکوہ کیا جاتا، پیپلزپارٹی اگلی حکومت میں نہیں ہوگی، سندھ میں بھی حکومت کیلئے اتحادی کی ضرورت پڑے گی۔

مصطفی کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں الیکشن سے پہلے باقی بعد میں پارٹی بنانے کے حق میں تھے، نئی پارٹی میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لوں گا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، سیاستدانوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے، نواز شریف اور عمران خان ڈیل کرکے اقتدار میں آئے۔

8 فروری کو انتخابات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہوجائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف کی پاکستان کو دی جانی والی سہولت مارچ میں ختم ہو جائے گی، اس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایک بڑے پروگرام کی ضرورت پڑے گی مگر وہ اس حوالے سے منتخب حکومت سے بات کریں گے، ہماری معیشت اسوقت ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کے تحت پاکستان واپس آئے ہیں، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ ملنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، پلان کے تحت اگلے وزیراعظم نواز شریف ہی ہوں گے، آنے والے انتخابات تک یہ پلان تبدیل نہیں ہوگا، سابق وزیراعظم آئندہ انتخابات میں حصہ بھی لے سکیں گے۔

Share With:
Rate This Article