محمد شامی ورلڈ کپ میں تاریخ بنانے کے قریب
Image

بنگلورو: (سنو نیوز) محمد شامی ورلڈ کپ 2023 ء میں نیدرلینڈ کے خلاف بنگلورو میں ہونے والے میچ کے دوران یہ عظیم ریکارڈ بنانے والے ہندوستان کے پہلے بائولربن جائیں گے۔ ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ء کا آخری لیگ میچ12 نومبر چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق ٹیم انڈیا کے اسٹار فاسٹ بائولر محمد شامی ایک بڑا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں جو ورلڈ کپ کے 48 سالوں میں کوئی بھی ہندوستانی گیند باز نہیں بنا سکا ہے۔ محمد شامی ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ کے خلاف کل بنگلور میں ہونے والے میچ کے دوران یہ عظیم ریکارڈ بنانے والے ہندوستان کے پہلے بائولر بن جائیں گے۔

ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ء کا آخری لیگ میچ 12 نومبر کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر اختتام پذیر، انگلینڈ نے میچ جیت لیا

اگر فاسٹ بائولر محمد شامی ہالینڈ کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں لے لیتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے ہندوستانی بائولر بن جائیں گے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک کوئی بھی ہندوستانی گیند باز 50 وکٹوں کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ ورلڈ کپ میں اس وقت 47 وکٹیں لینے کا ریکارڈ محمد شامی کے پاس ہے۔

ورلڈ کپ میں کس بائولر نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں؟

ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی بات کریں تو اس فہرست میں آسٹریلیا کے لیجنڈ باؤلر گلین میک گرا سرفہرست ہیں۔ گلین میک گرا نے ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے نمبر پر سری لنکا کے عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن کا نام آتا ہے۔ متھیا مرلی دھرن نے ورلڈ کپ میں 68 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بائولر مچل اسٹارک کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔ مچل اسٹارک ورلڈ کپ میں اب تک 59 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز :

1: گلین میک گرا (آسٹریلیا) - 71

2: متھیا مرلی دھرن (سری لنکا) - 68

3: مچل سٹارک (آسٹریلیا) - 59

4:لاستھ ملنگا (سری لنکا) - 56

5: وسیم اکرم (پاکستان) - 55

6: ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) - 52

7: چمندا واس (سری لنکا) - 49

8: محمد شامی (بھارت) - 47

رمیز راجا اور عاقب جاوید

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage