جھریاں ختم کرنے کی صلاحیت والے اینٹی ایجنگ فوڈز
Image

لاہور: (سنو نیوز) ایک خاص عمر کو عبور کرنے کے بعد بڑھاپا ناگزیر ہے لیکن اکثر لوگ طویل عرصے تک جوان نظر آنا چاہتے ہیں جس کے لیے جسم اور چہرے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

موجودہ مصروف طرز زندگی اور کھانے کی غیر صحت بخش عادات کی وجہ سے جلد ہی چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں جس کی وجہ سے آپ بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔تاہم اللہ تعالیٰ نے ایسی غذائیں پیدا کی ہیں جو انسانی جلد کیلئے انتہائی مفید ہیں ان کو طبی ماہرین اینٹی ایجنگ فوڈز بھی کہتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ غذائیں کیا ہیں؟

جھریوں سے نجات کے لیے یہ غذائیں کھائیں:

چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے آج ہی اپنی غذا میں تبدیلی کریں۔ ماہرین صحت کے مطابق کئی اینٹی ایجنگ فوڈز کھانے سے چہرے کی جھریاں ختم ہو جاتی ہیں اور چمک پھر سے آتی ہے۔

پپیتا:

پپیتا ایک اینٹی آکسیڈنٹ خوراک ہے جس میں معدنیات بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں

پپیتا ایک اینٹی آکسیڈنٹ خوراک ہے جس میں معدنیات بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اسے کھانے سے چہرے کی جھریاں اور باریک لکیریں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ صبح ناشتے کے دوران یہ پھل کھائیں تو آپ کو بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

دالیں:

دالیں کھانے کے بہت سے فائدے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس سے چہرے کی چمک واپس آسکتی ہے۔

دالیں کھانے کے بہت سے فائدے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس سے چہرے کی چمک واپس آسکتی ہے۔ دالوں میں پروٹین، منرلز، فائٹو نیوٹرینٹس، وٹامنز اور فائبر جیسے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد کے خلیات بنتے ہیں اور چہرہ بے عیب نظر آنے لگتا ہے۔

ایواکاڈو:

ایوکاڈو ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

ایوکاڈو ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ اسے خوراک میں شامل کرنے سے خشک جلد دوبارہ سے تروتازہ ہو جاتی ہے۔ ایواکاڈو کھانے سے مردہ خلیات ختم ہونے لگتے ہیں اور آپ کا چہرہ جوان نظر آنے لگتا ہے۔

پالک:

سبز پتوں والی سبزی پالک کو صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے۔

سبز پتوں والی سبزی پالک کو صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے، میگنیشیم اور آئرن جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ پالک کھانے سے جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے اور چہرے کی جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔