ممبئی: (سنو نیوز) ٹیم انڈیا کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ 2023 ء سے باہر ہوتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹویٹس کرنا شروع کر دی ہیں۔ وریندر سہواگ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک مضحکہ خیز میم شیئر کی اور ساتھ ہی ایک لمبی پوسٹ بھی لکھی۔
جیسے ہی انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ورلڈ کپ 2023 ء سے پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔ ورلڈ کپ 2023 ء کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کا تعاقب صرف 16 گیندوں پر کرنا ہوگا جو کہ اب قطعی طور پر ناممکن ہے۔ پاکستان کے ورلڈ کپ 2023 ء سے باہر ہوتے ہی شائقین اچانک سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ہیں۔
اس دوران وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑکنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 21 ویں صدی میں 6 ون ڈے ورلڈ کپ ہو چکے ہیں۔ 2007ء میں ہم صرف ایک بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ تاہم ہم گذشتہ 6 ون ڈے ورلڈ کپ میں سے 5 میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سال 2011 ء میں 6 کوششوں میں سے صرف ایک بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکا ہے۔
In the 21st century there have been 6 ODI world cups. In 6 attempts, only once in 2007 did we not qualify for the semi-finals and have qualified in 5 of the last 6 World cups. On the other hand only once have Pakistan qualified for the semis in 6 attempts in 2011. And they come… pic.twitter.com/W7U67pBrFU
— Virender Sehwag (@virendersehwag) November 11, 2023
پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وریندر سہواگ نے مزید لکھا کہ اس کے باوجود پاکستان آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر گیندوں اور پچ کو تبدیل کرنے کے مضحکہ خیز الزامات لگاتا ہے۔ جب ہم ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دیتے ہیں ، لیکن کسی اور ٹیم سے ہارتے ہیں تو ان کے وزیراعظم ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ ہندوستان پہنچ کر پاکستانی کھلاڑی طنزیہ انداز میں ہمارے سپاہیوں کا مذاق اڑانے کے لیے حیدرآباد میں چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں پوسٹ کرتے ہیں۔
سابق انڈین کرکٹر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پی سی بی کے سربراہ کیمرے پر ہمارے ملک کو دشمن ملک کہتے ہیں اور ان سے نفرت کے بدلے محبت کی توقع رکھتے ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage