سونے کی قیمت میں بڑی کمی
11/11/2023 10:26
کراچی:(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہو کر 211000 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہو کر 180898 روپے ہو گئی ہے۔
اسکے برعکس صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم ہے۔
انٹر نیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کی کمی سے 1958 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں فی تولہ گولڈ کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، اس اضافے سے دو لاکھ تیرہ ہزار ایک سو روپے ہو گئی تھی۔
صرافہ مارکیٹ کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ بیاسی ہزار 698 روپے پر چلی گئی تھی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ کی بات کی جائے تو گولڈ کی قیمت میں سات ڈالر اضافے کے ساتھ 1 ہزار 975 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان
واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کی کمی سے 1968 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی جس کے باعث پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کم ہو کر 211800 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہو کر 181584 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی تھی، گذشتہ دنوں پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ 10 گرام 172 روپے سستا ہو نے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہو گیا تھا ۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage