29 November 2023

Homeتازہ تریناسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشیائی علما کا فتویٰ

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشیائی علما کا فتویٰ

انڈونشیا میں عوام اسرائیل مظالم کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کر رہے ہیں/ فائل فوٹو

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: انڈونیشیائی علما کا فتویٰ

جکارتہ: (سنو نیوز) انڈونیشیا کے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں ان کی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔

انڈونیشیا کے علمائے کرام کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت جس کا فلسطینی شکار کے خلاف جدوجہد کی جائے۔

فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اس کے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔

‘ایم یو آئی’ کی کونسل کے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس حد تک ممکن ہو اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اداروں کے توسط سے ٹرانزیکشن اور ان کی مصنوعات و خدمات سے اجتناب کریں۔ اسی طرح نو آبادیت اور صہیونیت کے حامیوں سے بھی گریز اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا ہم ایسے فریق کی کس طرح حمایت نہیں کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف بر سر جنگ ہو، ہم ان کی اشیاء بھی کس طرح خرید اور استعمال کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے قتل کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

انڈونیشیائی علما ئے کرام کا یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے حامی مغربی ممالک کی مصنوعات اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔ مشرق وسطیٰ کے مسلم تمام ممالک کے عوام کو غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں کی جانے والی ہلاکتوں نے سخت تکلیف پہنچائی ہے اور وہ اس پر غیر معمولی غم وغصے میں ہیں۔

Share With:
Rate This Article