Suno News
زیادہ پیسے مانگنے پر پلمبر یرغمال
Image
مالاگا: (ویب ڈیسک) شہری نے زیادہ پیسے مانگنے پر پلمبر کو یرغمال بنا لیا، یورپ کے ملک سپین میں ایک شہری کے گھر میں پانی کا پائپ خراب ہو گیا جس پر اس نے اپنے گھر میں آئے پلمبر کو اس وقت ڈاکے کا الزام لگا کر گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا جب اس نے پائپ ٹھیک کرنے کے بعد زیادہ مزدوری مانگی۔ پولیس نے سپین کے شہر مالاگا میں ایک مقامی شخص کو بندوق کی نوک پر پلمبر کو یرغمال بنانے پر گرفتار کیا گیا، تحقیق پر پتہ چلا ہے کہ پلمبر نے گھر کا پائپ ٹھیک کرنے کے بعد مزدوری کا مطالبہ کیا جو ملزم کے مطابق زیادہ تھی جس پر شہری نے اس پلمبر پر گھر میں ڈاکا ڈالنے کا الزام عائد کرکے اسے پر یرغمال بنا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم پلمبر کو ایک شہری کیطرف سے کال موصول ہوئی کہ اسکے گھر میں پانی کا پائپ ٹوٹ گیا ہے اس کو ٹھیک کرنے میں پلمبر کی مددچاہیے، پلمبر نے اس شخص کے گھر پہنچ کر اور مسئلے کو دیکھ کر لاگت کا تخمینہ دیا جس سے اس آدمی کو غصہ آگیا اوراس شہری نے گن لاکر اس پلمبر پر تان لی اور قتل کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں حملہ آور کے پڑوسیوں نے اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں سے اونچی آوازیں سنی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شہری سے یرغمالی کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا تو شہری نے انکار کر دیا اور دھمکی دی کہ اگر کوئی اسکے قریب بھی آیا تو وہ پاس رکھے سلینڈر کو دھماکے سے اڑا دیگا۔ تاہم پولیس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو غیرمسلح کرکے اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مضبوط شواہد ہیں جسکی بنیاد پر ملزم کو طویل مدتی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔