Suno News
پنجاب میں 167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
Image
لاہور:(سنو نیوز) پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی صورتحال کے پیش نظر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 167 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے،علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11 ہزار تین سو 55 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4943 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گذشتہ روز 75 نئے مریض سامنے آئے، رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2461 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں گذشتہ روز 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1130 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گذشتہ روز 20 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1079 مریض رپورٹ ہوئے، گوجرانوالہ میں گذشتہ روز 36 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 571 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گذشتہ روز 14 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ شیخو پورہ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے تین نئے مریض سامنے آئے،گذشتہ روز اٹک، مظفرگڑھ اور خانیوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ساہیوال اور رحیم یار خان میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں: چکن گونیا کیلئے پہلی ویکسین کی منظوری پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 145 مریض زیر علاج ہیں،ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 87 مریض زیر علاج ہیں،ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں،ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ دوسری جانب مچھروں سے پھیلنے والی بیماری چکن گونیا تیز بخار اور جوڑوں کے درد کے باعث ہوتی ہے اور شیر خوار بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے تاہم چکن گونیا کے مقابلے میں ڈینگی کا مرض زیادہ جان لیوا ہے، اس بیماری کاعلاج نہ ہو تو موت کا خطرہ پچاس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔