کرکٹ کی تاریخ میں انوکھا کیچ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور: (سنو نیوز) مقامی کرکٹ کے ایک میچ میں وکٹ کیپر نے انوکھا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک مقامی میچ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح وکٹ کیپر نے انوکھا اور دلچسپ کیچ پکڑا۔ مقامی ٹیموں نے کے درمیان کرکٹ میچ جاری تھا کہ بلے باز نے ڈرائیو شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے بیرونی کنارے سے لگ کر بال وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔
Is it out or not out? That's immensely close 😂😂🙈 #CWC23 #NZvsSL pic.twitter.com/MSUaisll7z
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 9, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکٹ کیپر نے گیند کو پکڑنے کی کوشش کی تو گیند غیر متوقع طور پر ان کی کمر پر چلی گئی جس کے بعد وہ سینے کے بل لیٹ گئے اور گیند کمر پر ہی رک گئی جسے وکٹ کیپر نے ہاتھ سے روک لیا۔
دوسرے ساتھی کھلاڑی نے قریب آکر گیند اپنے ہاتھ میں اٹھا لی۔ دلچسپ کیچ کو دیکھ کر کھلاڑی خود بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ اس طرح کا انوکھا کیچ کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔