اچھی نیند کیلئے کدو کے بیج مفید
Image
لاہور(ویب ڈیسک) صحت مند زندگی کیلئے مناسب نیند کا ہونا بہت ضروری ہے، برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ ہر شخص کا روزانہ 7 سے 9 گھنٹوں کے درمیان کی نیند لینا صحت کیلئے اہم قرار دیا ہے۔ ماہرین کے ماضی میں ہونیوالے متعدد مطالعوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کم مقدار میں سونا انسانی صحت میں بے چینی، ذہنی تناؤ یا بے خوابی جیسے سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، اس مسئلے کے حل کے طور پر ماہرین کیجانب سے کچھ ایسی غذاؤں کی نشان دہی کی گئی ہے جو بھرپور نیند کیلئے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ میگنیشیم سے بھرپور کدو کے بیجوں میں بے خوابی کا حل موجود ہے، میگنیشیم ایک ایسا اہم عنصر ہے جو پٹھوں کو راحت بخشنے کے علاوہ میلاٹون ہارمونز کے اخراج کو بڑھاتا ہے جو نیند کے آنے میں مدد دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق میگنیشیم و دیگر ذرائع میں تل کے بیج، سورج مکھی کے بیج، السی کے بیج، بادام اور خشک جنگلی پودینہ شامل ہوتےہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیش غذا ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں کس طرح مدد کرتی ہے؟ سلیپ فاؤنڈیشن کیجانب سے نیند اور میگنیشیم کے درمیان تعلق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ میگنیشیم متعدد سپلیمنٹس اور نیند میں مدد گار قدرتی اشیاء میں شامل ہوتا ہے، محققین سمجھتے ہیں کہ میگنیشیم ہمارے مرکزی اعصابی نظام کو پُرسکون کرتا ہے اور ان کیمیکل ری ایکشنز کا سبب بنتا ہے جو نیند کے احساس کو بڑھاتے ہیں۔ کدو کے بیج میگنیشیم کیساتھ ساتھ امائنو ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو نیند کے معیار اور مزاج کو بہتر بنانے کیلے بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage