دوسری عالمی جنگ میں ماسکو نے سویڈن پر بمباری کیوں کی؟
Image

یکم ستمبر 1939ء کو پولینڈ کی سرزمین پر جرمن حملے اور دوسری جنگ عظیم شروع ہونے کے بعد سویڈن نے تقریباً 6 سال تک جاری رہنے والے اس عالمی تنازع سے خود کو دور رکھا۔ سویڈن نے بین الاقوامی تنازعات میں غیر جانبداری کی پالیسی اپنانا جاری رکھی جس پر اس نے 1815ء میں نپولین جنگوں کے خاتمے کے بعد سے پیروی کی تھی۔

جنگوں سے 130 سال کی دوری کے بعد، سویڈش شہری 22 فروری 1944ء کو حیران رہ گئے، جب ان کے دارالحکومت پر سوویت بمبار طیاروں نے بغیر کسی جواز کے بمباری کی۔ اس دن کی شام تقریباً آٹھ بجے، 4 نامعلوم بمبار طیارے سویڈن کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور اسٹاک ہوم کے اوپر سے پرواز کی۔ اپنی تکنیکی تاخیر کی وجہ سے، سویڈش ریڈار اور طیارہ شکن ان طیاروں کو شناخت اور نشانہ بنانے میں ناکام رہے، جنہوں نے سویڈن کے دارالحکومت پر اپنے بم گرائے، سویڈن کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے۔

Determined By History: Why Sweden and Finland Will Not Be More than NATO Partners

100 کلوگرام وزنی بم اسٹاک ہوم کے اوپن ایئر تھیٹر پر گرا، جس سے وہ تباہ ہو گیا۔ نیز، اسٹاک ہوم کے مغرب میں واقع شہر Strängnäs پر بھی بمباری کی گئی، جس کی وجہ سے اس کے کچھ حصے تباہ ہو گئے۔

بمباری کے بعد طیارے اس جگہ سے نکلنے سے پہلے اسٹاک ہوم کے اوپر کچھ دیر کے لیے منڈلاتے رہے۔ سویڈن نے بموں کی باقیات کی تحقیقات کیں، تو ان پر روسی زبان تحریر تھی۔ اس کی وجہ سے الزام لگانے والی انگلیاں سوویت یونین کی طرف اٹھیں جس نے متعدد سفارت کاروں کے ذریعے اس معاملے کی تردید کی۔

فوری طور پر سویڈن نے سوویت یونین کو خط لکھ کر وضاحت طلب کی۔ سوویت ردعمل تیزی سے آیا، کیونکہ ماسکو کے متعدد سفارت کاروں نے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے جرمن یا فن لینڈ پر اس بمباری کا الزام لگایا۔

اس کے بعد کے عرصے میں، سویڈن کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سوویت نیوی گیشنل غلطی کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ ثبوتوں کے باوجود سوویت یونین کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنے اور معافی مانگنے سے انکار پر سویڈش حکام نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

اس وقت کے متعدد سیاسی ماہرین کے مطابق، اسٹاک ہوم پر سوویت بمباری سویڈش حکام کے لیے ایک واضح دھمکی آمیز پیغام کے طور پر سامنے آئی، جنہوں نے اس سے قبل 1939 اور 1940 کے درمیان سرمائی جنگ میں فن لینڈ کی حمایت کی تھی۔

دوسری جانب سویڈن کے متعدد انٹیلی جنس اہلکاروں نے کہا کہ سوویت نے سٹاک ہوم پر جان بوجھ کر بمباری کی تھی تاکہ اسے سوویت جاسوس واسیلی سڈورینکو کی رہائی پر مجبور کیا جا سکے، جسے 1942ء سے سویڈن نے حراست میں لے رکھا تھا۔

مزیف سوویت حملے کے امکان کے بڑھتے ہوئے خدشات کے ساتھ، اسٹاک ہوم نے بمباری کے صرف 4 دن کے بعد، سڈورینکو کو رہا کر دیا تھا۔