موبائل فون کی قیمتیں 20 سے 30 فیصد تک گرگئیں
Image
کراچی: (ویب ڈیسک) کھپت میں کمی کے بعد ملک میں موبائل فون کی قیمتیں 20 سے 30 فیصد تک گرگئی ہیں۔ دوسری جانب ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 121 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موبائل مارکیٹس میں ایک لاکھ روپے والا اسمارٹ فون 70 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے مالیت والا موبائل فون اب 50 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔ 50 ہزار روپے والے موبائل کی قیمت 38 سے 40 ہزار روپے تک ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/11/05/2024/pakistan/79357/ ادھر 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرنے کے معاملے پر ایف بی آر افسران کی پی ٹی اے حکام اور ٹیلی کام آپریٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی موبائل فون سمز مرحلہ وار بند کرنے پر بات چیت ہوئی۔ 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات موبائل فون آپریٹرز کو دے دی گئیں۔ نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھیجنے پر اتفاق کیا گیا۔ نان فائلرز کو سمز کی بندش کے حوالے سے پیغامات بھیجنا شروع کیے جائیں گے۔ ایف بی آر، پی ٹی اے اور موبائل فون آپریٹرز نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ ایف بی آر نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5 لاکھ سے زائد افراد کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے کے حوالے سے ریونیو بورڈ کو جواب دیا تھا کہ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage