بھارتی اداکارہ وہاج علی کی محبت میں مبتلا
Image

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ریم شیخ نے معروف پاکستانی اداکار وہاج علی سےاظہار محبت کرتے ہوئے زندگی میں ایک بار اُن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لیے اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک پروگرام میں شریک تھیں ،پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ریم شیخ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا ہو تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے وہاج علی کا نام لیا۔

 
View this post on Instagram
 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

ریم شیخ نے کہا کہ میں وہاج علی کا دفاع کروں گی اور میں اس کیس میں وہاج علی سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان جاؤں گی یا پھر وہ مجھ سے ملنے بھارت آئیں گے،بھارتی اداکارہ نےکہا وہ وہاج علی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُن کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ زندگی میں ایک وہاج علی سے ملاقات کریں۔

واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ ‘تیرے بن’ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/09/02/2024/entertainment/68721/

گذشتہ دنوں بالی ووڈ جوڑا دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے اپنی شادی کے 12 سال بعد اپنے شوہر بھارت تختانی سے طلاق کا اعلان کر دیا۔

ایشا دیول ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول اور ان کے شوہر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہاہمی رضا مندی کے ساتھ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہم دونوں کے الگ ہوجانے کے بعد ہمارے بچوں کی بھلائی ہماری اولین ترجیح ہوگی، ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ دوسرے بچے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ بھارت تختانی مجھے نظرانداز کر رہے ہیں اور چڑچڑاپن محسوس کر رہے ہیں اور مجھے توجہ نہیں دے رہے۔

یاد رہے ایشا دیول کی شادی 2012 میں بزنس مین بھارت تختانی کے ساتھ ہوئی تھی، ان دونوں کی پہلی بیٹی رادھیا 2017 میں پیدا ہوئی اور دوسری بیٹی 2019 میں پیدا ہوئی تھی۔

گزشتہ سال جون میں ایشا نے اپنی شادی کی سالگرہ منائی تھی، تاہم جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب گزشتہ سال بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں بھارت تختانی موجود دکھائی نہیں دیے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage