شیخوپورہ:(سنونیوز)خان پور میں نامعلوم نقاب پوش افراد کی پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں گھس کر فائرنگ۔ گولیاں لگنے سے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد ہلاک،2 راہگیر شدید زخمی۔
پولیس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ہلاک افراد میں دو بھائیوں کی شناخت نوید عرف بگا ڈوگر اور فاروق ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شیخوپورہ میں فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس شیخوپورہ ائی جی پنجاب نے آرپی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ آ ئی جی پنجاب کا ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
اس س قبل پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے۔
بستی درویش لاشاری میں گزشتہ رات پولیس جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان شہریار شہید ہوگیا جب کہ ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے، ایلیٹ فورس کے شہید اہلکار شہریار کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔
شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔
گذشتہ دنوں لاہور میں مناواں کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ ، فائرنگ سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ملک وزیر کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔قتل ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ نے شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے مناواں روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا۔
احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام بر ی طرح متاثرہوا،شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک پولیس نے ٹریفک بحال رکھنے کے لیے ڈائیورشنز لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:
https://sunonews.tv/05/02/2024/latest/68062/گذشتہ ماہ شیخوپورہ کے علاقے صدر میں نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔
پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خاتون کی دوسری شادی کرنے پر پیش آیا، زخمی خاتون نے حال ہی میں بشارت کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کی، متاثرہ خاندان تین سال قبل سمندری سے جھبراں منتقل ہوا۔
پولیس کے مطابق خاندان کے 3 افراد گھر میں موجود نہ ہونے کے باعث بچ گئے جبکہ تاحال فائرنگ کرنے والا کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، بزرگ شخص اور بچہ شامل ہے جن کی شناخت شاہ محمد، اشرف بی بی، کرن شہزاد اور روف کی نام کے نام سے ہوئی۔
ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق قتل کی پس پردہ وجوہات کے بارے میں کہنا تاحال قبل ازوقت ہے، فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage