جج استعفے دے کردامن پرلگےدھبےصاف نہیں کرسکتے: مریم اورنگزیب
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگریب نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان استعفے دے کر اپنے دامن پرموجوددھبےصاف نہیں کرسکتے، آج سےاحتساب شروع ہو گا۔

مریم اورنگز یب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد جسٹس اعجاز الالحسن بھی مستعفی ہو گئے ہیںلیکن ایسا کرنے سے تمام حساب سےبری ہوسکتےہیں؟

مسلم لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ قوم سے اپنی کرسی اور اختیارات کاغلط استعمال کرکےزیادتی کی گئی، تفتیش ہو رہی ہو تو کیا استعفیٰ دینے سےسب ٹھیک ہوجائے گا؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس اعجاز الالحسن کی وجہ سےآج ملک میں مہنگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/11/01/2024/pakistan/judiciary/64116/

ان کا کہنا تھا کہ استعفیے دینے سے کیا سب کچھ معاف ہوجائے گا؟، یہ کیا سمجھتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہوگا،آج سے ہی احتساب شروع ہو گا۔آپ کا بھی احتساب ہونا چاہیے اگر 3 مرتبہ کے وزیراعظم کا ہوسکتا ہے ۔ مظاہر علی نقوی نے اگر غلط کام نہیں کیا تو کھڑے ہوجائیں اور کہیں کہ میرا احتساب کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والا بنچ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔لیکن آج نواز شریف سرخرو ہورہا ہے۔یہ طاقتیں اللہ تعالی کی دی ہوئی ہیں۔ یہ لوگ ہی ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں،کیا یہ لوگ طاقت لے کر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔