پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 35 ویں اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کے لیے کینیڈا بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

اس اجلاس میں پنجاب کی تاریخ میں اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے سب سے بڑے پیکیج کی بھی منظوری دی گئی ہے.شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں پہلی بار جدید ترین ماڈیولر آپریشن تھیٹر قائم کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/05/12/2023/latest/57898/

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس کی تکمیل تک ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو گندم فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں پہلی پنجاب کلاود پالیسی کی منظوری دی گئی ہے، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کلاود بورڈ قائم کیا جائے گا، آئندہ ڈیٹا سینٹر کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تعلیمی سیشن 25-2024 کیلئے مفت نصابی کتب کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پنجاب گورنمنٹ سرونٹ (کنڈکٹ) رولز 1966 کے ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔